شائع 03 مئ 2017 10:18am

پلاسٹک سرجری خراب  ہونے پرماڈل کی خودکشی کی کوشش

گزشتہ کافی عرصے سے شوبز انڈسٹری میں  خوبصورت نظر آنے  کیلئے  پلاسٹک سرجری  کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے ،اداکارائیں اور ماڈلز ایک دوسرے سے زیادہ حسین نظر آنے کیلئے کاسمیٹک سرجری  کرواتی ہیں۔

لیکن یہ سر جری کبھی  تو کامیاب ہوجاتی ہے  اور کبھی اس کے نتائج ویسے نہیں آتے جیسی کہ امید کی جارہی ہوتی ہے یہاں بھی پاکستان فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف ماڈل اور اداکارہ  کی سرجری سے متعلق    تحریر پیش کی جارہی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں کی طرح   اس  معروف اداکارہ اور ماڈل نے بھی  حسین نظر آنے کیلئے  اپنے چہرے  کی کاسمیٹک سرجری کروائی تھی،لیکن ان کی سرجری بری طرح خراب ہوگئی،افواہوں کے مطابق  اسی بات پر دلبرداشتہ ہوکر  انہوں نے خود کشی  کرنےکی کوشش کی۔

لیکن ان کی سانسوں کی ڈور ابھی با قی تھی اس لیے علاج ہونے پر انہیں دوبارہ زندگی مل گئی،خود کشی کی کوشش کرنے والی اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان فیشن انڈسٹری کی سپر ماڈل  آمنہ حق ہیں ۔نام جان کر آپ یقیناً حیران رہ گئے ہوں گے لیکن یہ بالکل سچ ہے۔

Thanks to: dailydose.pk

Thanks to: apnatvzone.com

Read Comments