شائع 04 مئ 2017 06:56am

پاکستان کی اس اداکارہ  نے بھی بولی وڈ کا رخ کر لیا

بھارتی فلم انڈسٹری پاکستانی فنکاروں کیلئے ایک اہم پلٹ فارم کی مانند ہے اور  یہ ہی وجہ ہے جب بھی  پاکستانی فنکاروں کو موقع ملتا ہے وہ بولی وڈ میں قسمت آزمائی کرنے سے خود کو روک نہیں پاتے۔

بھارتی فلمساز بھی پاکستانی ٹیلنٹ اور خوبصورتی  کو  پردے   پر دکھانے کیلئے بے چین رہتے ہیں۔ پاکستانی اداکاروں نے اپنی بہترین اداکاری اور صلاحیتوں کے ذریعے بے حد پزیرائی حاصل کی ہےاور بھارتی فلموں کے کئی مرکزی کرداروں میں نظر آئے جن میں  فواد خان،ماہرہ خان،صباء قمر اور سجل علی شامل  ہیں۔

ان اداکاروں کے بعد پاکستان کی ایک اور باصلاحیت اداکارہ اور وی جے  مدیحہ امام ،منیشا کوئرالہ کے ساتھ  فلم "ڈیئر مایا"میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا جادو دکھاتی نظر آئیں گی،مدیحہ فلم میں 16 سال کی نوجوان لڑکی اینا  کا کردار نبھارہی ہیں جو شملہ میں رہائش پزیر ہے۔

Dear Maya.

A post shared by Madiha Imam (@madihaimam) on

ایک انٹرویو کے دوران فلم میں اپنے کردار کے بارے میں مدیحہ نے   بتاتے ہوئے کہا کہ"اینا ایک  خوبصورت  بھولی بھالی لڑکی ہے جو اپنے پڑوس میں 20 سال سے  رہائش پزیر ایک پراسرار خاتون  کے متعلق جاننا چاہتی ہے ،فلم کو مزاحیہ یا رومانوی نہیں بلکہ ایک ڈرامہ فلم کہا جا سکتا ہے، لیکن   بہت تھوڑی مقدار میں اس میں تقریباً سب کچھ شامل ہے۔  

Heer. Coming soon on Geo. A post shared by Madiha Imam (@madihaimam) on

#khoobsorat

A post shared by Madiha Imam (@madihaimam) on

 فلم کیسے حاصل کی اس بارے میں مدیحہ نے  بتاتے ہوئے  کہا کہ  فلم کے ہدایت کار نے انہیں آن لائن  میوزک پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھا تھا ،اور پھر انہوں نے مجھے اس کردار کی پیشکش کی جسے مدیحہ نے قبول کر لیا۔

فلم میں منیشا کوئرالہ کی موجودگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ منیشا  بہت اچھی اداکارہ ہیں ،میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ،ہم ساتھ بہت مستی کرتے تھے۔

فلم کا ٹیزر دیکھئے

DEAR MAYA. Coming soon. #manishakoirala #madihaimam #shreyachaudry @m_koirala #dearmaya @shreya.singh.chaudhry

A post shared by Madiha Imam (@madihaimam) on

thanks to: brandsynario.com

Read Comments