شائع 04 مئ 2017 08:51am

ایک کپ کافی پینےکے چند گھنٹوں بعد جسم پر ہونے والے حیران کن اثرات

کافی انسانی ضروریات  کا اتنا اہم حصہ بن گئی ہے کہ اس کے بغیر لوگوں کی صبح نہیں ہوتی ،اگر لوگوں کو صبح کافی نہ ملے تو  وہ  اٹھ نہیں پاتے یہاں تک کہ ان کا دن بھی اچھا نہیں گزرتا۔

چاہے آپ کچھ دیر  اکیلے رہ کر خاموشی  انجوائے کرنا چاہتے ہوں ،فیملی اور دوستوں کے ساتھ ہوں یا کسی  بزنس میٹنگ  میں ہوں ایک کپ کافی نہ صرف آپ کو تازہ دم کردیتی ہے بلکہ دماغ میں نئے آئیڈیاز  لانے کا بھی سبب بنتی ہے،یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ کافی موجودہ دور میں انسانی زندگی کیلئے ناگزیر ہوچکی ہے۔

لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ایک کپ کافی  چند گھنٹوں بعد آپ کے  جسم پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے۔

دس منٹ بعد

کافی پینے کے 10 منٹ  بعد یہ آپ کے خون میں شامل ہوجاتی ہے ،اور پھر آپ کے دل کی شرح اور بلڈ پریشر  میں اضافہ ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

بیس منٹ بعد

کافی پینے کے 20 منٹ بعد آپ  چیزوں پر زیادہ غور کرنا شروع کردیتے ہیں اور آپ میں انرجی بھر جاتی ہے ،اس کے علاوہ کسی بھی بارے میں فیصلہ کرنا اور مشکلات پر قابو پانا  آپ کیلئے نہایت آسان ہوجاتا ہے۔

تیس منٹ بعد

کافی پینے کے 30 منٹ بعد آپ مزید پُرجوش ہوجاتے ہیں ،اور آپ کو  اپنے ارد گرد کی اشیاء زیادہ بہتر اور صاف نظر آنے لگتی ہیں۔

چار گھنٹے بعد

کافی پینے کے 4 گھنٹے بعد آپ کے جسم میں موجود سیلز  انرجی خارج کرتے ہیں ،جس سے جسم  میں موجود  چربی  پگھلنا شروع ہوجاتی ہے،اگر آپ اپنی جگہ سے حرکت نہیں کرتے   تو کیفین معدے  میں تیزابیت بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔

چھ گھنٹے بعد

کافی پینے کے  6 گھنٹے بعد اس کے جسم پر منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوجاتے ہیں ،آپ کا جسم  وٹامن اور منرلز   کھونے لگتا ہے   جس سے کیلشئم بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

Thanks to Brightside.com

Read Comments