شو کی کامیابی کیلئے کپل شرما بے شرمی کی تمام حدود پھلانگ گئے
جب سے کپل شرما شو کے اہم کرداروں(سنیل گروور، علی اصغر اور چندن پرابھاکر) نے شو چھوڑاہے ، کئی نئے چہرے شو کا حصہ بنے ہیں۔
حال ہی میں شو کو مصالحے دار بنانے کیلئے انڈین انڈسٹری کی بولڈ اداکارہ مونیکا کاسٹیلینو کو شو کا حصہ بنایا گیا ہے۔
کپل شرما شو ایک فیملی شو ہے، اس پر ایک بولڈ اداکارہ کو شو کا حصہ بنایا جانا حیران کن ہے۔ گزشتہ دنوں ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے غیر معیاری اسکرپٹ کا سہارا بھی لیا گیا تھا۔ کیا یہ شو کے تخلیق کاروں کی ٹی آر پیز حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے؟
جبکہ سنیل اور ان کی ٹیم جنہوں نے کپل کے شو میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے، دیگر لائیو شوز کرنے میں مصروف ہیں۔ چونکہ ان کے معاہدے نجی ٹی وی چینل سے ختم نہیں ہوئے ہیں ، اس لئے وہ اکثر دوسرے ریئلٹی شوز میں پرفارمنس کررہےہیں۔
Ibtimes.comبشکریہ
Read Comments