Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور میں تین ڈاکووں نے گارڈ کی مدد سے بینک سے سینتیس لاکھ روپے لوٹ لئے اور فرار ہو گئے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے میکلوڈ روڈ پر نجی بینک کھلنے کے کچھ دیر بعد ہی تین ڈاکو اندر داخل ہوئے اور بینک کے عملے کو یرغمال بنا لیا۔بینک کا ایک گارڈ ڈاکووں سے ملا ہوا تھا جس نے باقی گارڈز کا اسلحہ بھی چھین لیا۔ واردات کے دوران ڈاکو سینتیس لاکھ روپے لوٹ کر فرا ہوگئے اور گارڈ بھی ان کے ساتھ ہی چلا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری کے مطابق ڈاکووں کی تلاش کے لئے شہر کی ناکہ بندی کرلی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق واردات میں شریک گارڈ کو چھ روز قبل ہی نوکری پر رکھا گیا تھا اور وہ کراچی کا رہائشی تھا۔گارڈ کے شناختی کارڈ اور کال ریکارڈ کے ذریعے اسے تلاش کیا جارہا ہے۔
لاہور:لاہور میں تین ڈاکووں نے گارڈ کی مدد سے بینک سے سینتیس لاکھ روپے لوٹ لئے اور فرار ہو گئے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے میکلوڈ روڈ پر نجی بینک کھلنے کے کچھ دیر بعد ہی تین ڈاکو اندر داخل ہوئے اور بینک کے عملے کو یرغمال بنا لیا۔بینک کا ایک گارڈ ڈاکووں سے ملا ہوا تھا جس نے باقی گارڈز کا اسلحہ بھی چھین لیا۔
واردات کے دوران ڈاکو سینتیس لاکھ روپے لوٹ کر فرا ہوگئے اور گارڈ بھی ان کے ساتھ ہی چلا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری کے مطابق ڈاکووں کی تلاش کے لئے شہر کی ناکہ بندی کرلی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واردات میں شریک گارڈ کو چھ روز قبل ہی نوکری پر رکھا گیا تھا اور وہ کراچی کا رہائشی تھا۔گارڈ کے شناختی کارڈ اور کال ریکارڈ کے ذریعے اسے تلاش کیا جارہا ہے۔