وقت کے ساتھ بہت سی چیزیں بدل جاتی ہیں ، بعض اوقات یہ بدلاؤ مثبت ہوتا ہے اور بعض اوقات منفی، آج ہم آپ کو ماضی کی مشہور اداکارہ تنشری دتا کی دس سال بعد کی تصاویر دیکھائیں گے جنہیں دیکھ کر یقیناً آپ بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کر سکیں گے۔
تنشری نے 2005 میں فلم 'عاشق بنایا آپ نے' کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی فلم میں جہاں ان کی اداکاری کو سراہا گیا وہاں انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، فلم میں ان کے ہمراہ عمران ہاشمی نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ تنشری دتا نے اس کے علاوہ فلم چاکلیٹ میں بھی اپنی اداکارکی کے جوہر دکھائے۔
فلم 'عاشق بنایا آپ نے ' کی کامیابی میں ایک بڑا ہاتھ مشہور موسیقار اور اداکار ہمیش ریشمیا کے گانوں کا بھی تھا، ، فلم میں ہمیش کے گانوں کو بے پناہ شہرت حاصل ہوئی ۔
اداکارہ تشنری بعد طویل عرصے تک اسکرین سے غائب رہیں ، خبریں ہیں کہ اب ان کی بہن فلموں میں قدم رکھنے جا رہی ہیں اب دیکھا یہ ہے کہ کیا وہ بھی تسنری کی طرح مقبولیت حاصل کر سکیں گے؟