شائع 16 جنوری 2016 06:31am

اینیمیٹڈ فلم دی سیکرٹ لائف آف پیٹس کا نیا ٹریلرجاری

لاس اینجلس:ہالی وڈ کی نئی تھرلر،تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم دی سیکرٹ لائف آف پیٹس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

فلم کی کہانی پالتو جانوروں کے گرد گھومتی ہے جو بڑی بہادری سے بڑے بڑے کارنامے انجام دیتے ہیں اور اپنے مالک کے بے انتہا لاڈلے بھی ہیں۔

کامیڈی اورمزاح سے بھرپور فلم کے ڈائیلاگ اداکار کیون ہارٹ،البرٹ بروکس،ہنی بال برس،ایرک سٹون اورلیوس سیکے کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ہیں، فلم رواں سال آٹھ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Read Comments