بختاور بھٹو زرداری اور عامر خان کی ٹریننگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سر گرم رہتی ہیں اور آئے روز ٹویٹر اور انسٹا گرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیو ز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹا گرام پر 3 نئی ویڈیو ز پوسٹ کی ہیں ،جن میں وہ باکسنگ کرتی نظر آرہی ہیں اور انہیں کوئی اور نہیں بلکہ دنیا ئےباکسنگ کے نامور کھلاڑی عامر خان ٹریننگ دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میں پر بیحد وائرل ہوگئی ہے اور اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ انہیں لائک کرچکے ہیں۔ بختاور نے ویڈیو کے ساتھ پیغام لکھا"جب عامر خان میری تربیت(کوچنگ)کررہے تھے ،انہوں نے عامر خان کیلئے"کنگ خان"کا ہیش ٹیگ استعمال کیا"۔ When @amirkingkhan coaching me through my paces 💪🇵🇰 featuring @jwatterscoach #KingKhan #TheGreatest A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz) on ایک ویڈیو کے کیپشن میں بختاور نے لکھا کہ "جب آپ کا کوچ ایک چیمپئن ہو"۔ When your coach is a champion 😎 🇵🇰 @amirkingkhan A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz) on جبکہ ایک اور ویڈیو کے کیپشن میں بختاور نے لکھا "میری زندگی کا عظیم اور یادگار جِم سیشن"۔ Greatest gym session of my life #Champion #KingKhan 🇵🇰💪 💚@amirkingkhan @jwatterscoach A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz) on