شائع 08 مئ 2017 06:40am

بولی وڈ کی  مہنگی ترین فلم'باہوبلی2' کے خطرناک سین کی عکسبندی بچوں کا کھیل

ممبئی:بھارتی ہدایت کار ایس ایس راج مولی کی زیر ہدایت بننے والی فلم 'باہو بلی2'بولی وڈ کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے جس میں بہترین ایکشن سینز کے ساتھ اسپیشل ایفیکٹس کا عمدہ استعمال کیا گیا ہے،فلم کا دورانیہ  2 گھنٹے 40 منٹ پر مشتمل ہے۔

فلم میں جتنی پزیرائی ہیرو  پربھاس کو حاصل ہوئی  اتنی ہی ولن کا کردار  نبھانے والے اداکار رانا دگوبتی کو حاصل ہوئی،رانا کو طاقتور اور بہادر بادشا ہ دکھایا گیا جو کسی سے نہیں ڈرتا اور اپنے سامنے آنے والی ہر چیز کو منٹوں میں ہرادیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:فلم باہو بلی 2 کے اداکارایک آنکھ سے محروم

فلم کےایک سین میں رانا دگوبتی کو ایک بھینسے سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے لیکن اس سین کی حقیقت کچھ اور ہے،فلم میں اصل بھینسا نہیں بلکہ کمپیوٹر کی مدد سے اسپیشل ایفیکٹ استعمال کیا گیا تھا۔

ویڈیو دیکھئے

واضح رہے کہ بھارتی ویب سائٹ انڈین ایکسپریس کے مطابق  فلم'باہو بلی2'مشہور ڈزنی فلم 'لائن کنگ'کی کاپی ہے فلم میں بہت سے سینز لائن کنگ سے متاثر ہوکر فلمائے گئے ہیں۔

Read Comments