شائع 09 مئ 2017 06:41am

تیمور کی نئی تصویرنے خوبصورتی میں پچھلی تمام تصاویر کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی:بھارت میں ایک بچہ ایسا بھی ہے جس نے پیدا ہوتے ہی پورے بھارت کی توجہ اپنی طرف مبذول کروالی،جی ہاں ہم بات کررہے ہیں سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان پٹودی کی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق تیمور پیدائش کے بعد سے اب تک کبھی بے تحاشہ خوبصورتی اور کبھی اپنے نام پر ہونے والی تنقید کے باعث خبروں کی زینت بنا رہا ہے ،سوشل میڈیا پر تیمور کے نام کو لے کر  ایک طوفان کھڑا ہوگیا تھا لیکن اب وقت کے ساتھ تھم گیا ہے۔

سیفینا کی جانب سے اپنے تیمور کی تصاویر سوشل میڈیا پر  اکثرجاری ہوتی رہتی ہیں جن میں وہ  مزید پُرکشش ہوتے جارہے ہیں کوئی ان کی خوبصورت آنکھوں کی اور کوئی ان کے ریشمی سنہری بالوں کی تعریف کرتا نظر آتا ہے ،اور اب  ان کی نئی تصویر  منظر عام پر آئی ہے جس میں تیمور پہلے سے کہیں زیادہ  پیارے لگ رہے ہیں۔

نئی تصویر میں5 ماہ کے تیمور ایک پرام میں بیٹھے نظر آرہے ہیں ،جبکہ انہوں نے  نیلے رنگ کی کیپ پہنی ہوئی ہے،تصویر دیکھئے

Photo Alert - Kareena Kapoor Khan-Saif Ali Khan's son Taimur Ali Khan looks cute as a button! @pinkvilla😘 . . #pinkvilla #taimuralikhan #kareenakapoorkhan #saifalikhan #actor #starkids #adorable #cute #sweet #innocence #actress #bollywoodactrss #bollywoodstar #lovely #cuteness #celebdiaries

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla) on

OH LOOK!😍😍😍

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhanbegum) on

💞💞💞

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@therealkareenakapoor) on

Read Comments