کپل شرما نے دو بچھڑے ہوئے لوگوں کا ملا پ کروادیا
بولی وڈ کی مشہور اداکارہ منیشا کوئرالاجلد ہی دی کپل شرما شو پراپنی فلم ڈیئر مایا کی تشہیر کرتی دِکھائی دیں گی۔
منیشا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرشو کی شوٹ کے متعلق پوسٹ لکھی اور کپل کا شکریہ ادا کیا۔
صرف منیشا ہی نہیں بلکہ کپل شرما اور ان کی ساتھی اداکارہ سمونا چکرورتی بھی منیشا کے شو میں آنے پر بہت خوش تھیں۔
سمونا نے منیشا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ وقت کیسے اُڑجاتا ہے۔ سال1999 میں جب میں نے آپ کے ساتھ فلم من میں کام کیا اور اب 18سال بعد۔۔۔ آپ سے دوبارہ مل کر بہت اچھا لگا۔
How time flies...
Year '99 when i worked wit u in Mann & now after 18yrs... @mkoirala it was absolutely lovely meeting u again#TKSS pic.twitter.com/al7s9i2q5K— Sumona Chakravarti (@sumona24) May 11, 2017
منیشا نے بھی اپنے جواب میں کہا کہ تم سے مل کر بھی بہت اچھا لگا۔
اس دوڑ میں کپل بھی پیچھے نہیں رہے۔ انہوں نے اداکارہ کے شو پر آنے کو خواب کی تعبیر کہااور شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے منیشا کی آنے والی فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
سُنینا بھٹناگر کی زیر ہدایت بننے والی فلم ڈیئر مایادو جون کو ریلیز کی جائے گی۔
بشکریہ ٹائمز آف انڈیا