کراچی:ایگلیٹ فورس کے 28 ویں کورس کی پریڈ

اپ ڈیٹ 16 جنوری 2016 10:28am

کراچی میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں ایگلیٹ فورس کے اٹھائیسویں کورس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ منعقد ہوئی،نو سو ستانوے اہلکاروں نے تربیت مکمل کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔چاق وچوبند دستے نے مہمان خصوصی کوسلامی پیش کی ،پاس آوٹ ہونے والیاہلکاروں نے تربیت کا شاندارعملی مظاہرہ بھی کیا ،تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ پولیس فورس نے قربانیا ں دے کرامن بحال کیا،پچھلے ڈھائی سالوں میں اسی فیصد کام ہواہے۔

آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کاکہنا تھاکہ پولیس کی کاوشوں سے ہرقسم کے جرائم کم ہوئے ہیں،ٹارگٹ کلنگ میں اسی فیصد اوربھتہ خوری میں ترپن فیصد کمی آئی،تربیت مکمل کرنے والوں میں سات خواتین اہلکاربھی شامل ہیں،دوران تربیت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں میں میڈلزاورشیلڈزتقسیم کی گئیں۔

Read Comments