Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے مبینہ جعلی نکاح کیس کی سماعت آٹھ فروری تک ملتوی کردی۔جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔لاہور کے فیملی کورٹ میں تکذیب نکاح کیس میں اداکارہ میرا نے مبینہ سابق شوہر عتیق الرحمان کے ساتھ نکاح کو جھوٹا قرار دینے کیلئے درخواست دائر کررکھی ہے۔جس کی سماعت عدالت کے جج شمیم اختر وٹو کررہے ہیں۔مقدمہ کی سماعت کیلئے دونوں فریقین کے وکلاء تو عدالت کے روبرو پیش ہوئے مگر جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت آٹھ فروری تک ملتوی کردی گئی۔ اداکارہ میرا کے وکیل کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر مقدمہ حتمی مراحل میں پہنچ جائے گا ۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا کی جانب سے دائر درخواست پر آج مقامی عدالت نے عتیق الرحمان کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا۔
لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے مبینہ جعلی نکاح کیس کی سماعت آٹھ فروری تک ملتوی کردی۔جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔
لاہور کے فیملی کورٹ میں تکذیب نکاح کیس میں اداکارہ میرا نے مبینہ سابق شوہر عتیق الرحمان کے ساتھ نکاح کو جھوٹا قرار دینے کیلئے درخواست دائر کررکھی ہے۔جس کی سماعت عدالت کے جج شمیم اختر وٹو کررہے ہیں۔مقدمہ کی سماعت کیلئے دونوں فریقین کے وکلاء تو عدالت کے روبرو پیش ہوئے مگر جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت آٹھ فروری تک ملتوی کردی گئی۔
اداکارہ میرا کے وکیل کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر مقدمہ حتمی مراحل میں پہنچ جائے گا ۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا کی جانب سے دائر درخواست پر آج مقامی عدالت نے عتیق الرحمان کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا۔