بے نظیرقتل کیس:پرویز مشرف کےوکلا کونوٹس

اپ ڈیٹ 16 جنوری 2016 10:27am

راولپنڈی:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیرقتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل پرجرح کیلئے پرویزمشرف کے وکلا کو نوٹس جاری کردئیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج رائے ایوب نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹوقتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل پرجرح کیلئے سابق صدرپرویزمشرف کے وکلا بیرسٹرفروغ نسیم،الیاس صدیقی،فیصل چوہدری کونوٹس جاری کردیئے ہیں۔

بیس جنوری کو امریکی صحافی پرویڈیولنک کے ذریعے جرح کی جائے گی،کمشنر آفس میں ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

Read Comments