شائع 16 مئ 2017 02:26pm

اسلام قبول کرنے والی بولی وڈ کی 5مشہور ہستیاں

دھرمندر

بھارتی سنیما کے کرشماتی اداکاردھرمندر مبینہ طور پر 1979میں مسلمان ہوئے۔دھرمندر پہلے سے شادی شدہ ہونے کی وجہ سے ہیما مالنی سے ہندو میرج ایکٹ کے قانون کے تحت دوسری شادی نہیں کرسکتے تھے اور وہ اپنی پہلی بیوی کو طلاق بھی نہیں دینا چاہتے تھے۔ لہٰذا ہیما مالنی سے قانونی طور پر رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کیلئے وہ مسلمان ہوگئے۔

شرمیلا ٹیگور

ماضی کی معروف بولی وڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور  نے لیجنڈ بھارتی کرکٹر منصور علی پٹودی کے ساتھ  شادی سے قبل اسلام قبول کیا۔ مسلمان ہونے کے بعد انہوں نے نام بدل کر عائشہ بیگم رکھ لیا۔

اے آر رحمٰن

مشہور و معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن کا نام پہلے اے ایس دلیپ کمار تھا، تاہم وہ بعد میں مسلمان ہوگئے اور اپنا نام بدل لیا۔

امرتا سنگھ

سال 1983 میں بولی وڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی امرتا سنگھ، سیف علی خان کےساتھ  شادی سے قبل سکھ مذہب کی پیرو کار تھیں۔شادی کے 13برس بعد2004میں  دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔لیکن سیف علی خان کی موجودہ اہلیہ کرینہ کپور خان نے اسلام قبول نہیں کیا۔

یووان شنکر راجا

بھارت کے کم عمر ترین میوزک کمپوزر یووان ہندو گھرانے میں پیدا ہوئےتھے۔ یووان کا ماننا ہے کہ ان  کا مسلمان ہونے کا فیصلہ انہوں نے اپنی والدہ سے متاثر ہوکر کیا۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

Read Comments