Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ جب سندھ حکومت کو اختیارات اپنے پاس ہی رکھنا تھے تو بلدیاتی انتخابات کیوں کرائے، منتخب نمائندے بغیر اختیارات کے کیسے کام کریں گے؟ایم کیوایم کی جانب سے نامزد کردہ کراچی کے میئر وسیم اختر نے آج نیوز سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ بلدیاتی اختیارات وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہیں۔ کراچی میں ایم کیو ایم کی اکثریت ہے مگر منتخب نمائندوں کے پاس اختیارات نہیں۔ وسیم اختر نے سندھ حکومت پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ اگر اختیارات اپنے پاس ہی رکھنا تھے تو انتخابات کیوں کرائے؟ان کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل سندھ حکومت سے کئی بار اختیارات کے حوالے سے بات ہوئی، ہمیں یقین دہانیاں بھی کرائی گئیں مگر افسوس کے کوئی وعدہ پورا نہیں ہو۔
کراچی:ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ جب سندھ حکومت کو اختیارات اپنے پاس ہی رکھنا تھے تو بلدیاتی انتخابات کیوں کرائے، منتخب نمائندے بغیر اختیارات کے کیسے کام کریں گے؟
ایم کیوایم کی جانب سے نامزد کردہ کراچی کے میئر وسیم اختر نے آج نیوز سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ بلدیاتی اختیارات وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہیں۔ کراچی میں ایم کیو ایم کی اکثریت ہے مگر منتخب نمائندوں کے پاس اختیارات نہیں۔
وسیم اختر نے سندھ حکومت پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ اگر اختیارات اپنے پاس ہی رکھنا تھے تو انتخابات کیوں کرائے؟ان کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل سندھ حکومت سے کئی بار اختیارات کے حوالے سے بات ہوئی، ہمیں یقین دہانیاں بھی کرائی گئیں مگر افسوس کے کوئی وعدہ پورا نہیں ہو۔