ٹماٹر میں قدرت نے بے شمار فوائد رکھے ہیں،اسے لوگ عموماً بطور سبزی کھانوں اور سلاد میں استعمال کرتے ہیں ، ایشیائی کھانوں میں ٹماٹر کا ہونا یقینی ہےیہاں اس کے بغیر کھانے کاتصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
بھارت اور پاکستان میں ٹماٹر تقریباً ہرڈش میں استعمال کیا جاتا ہے ،یہ پھل غذائیت سے بھر پور ہونے کے ساتھ ذائقہ دار بھی ہوتا ہے ،ایک تحقیق کے مطابق اس میں موجود لائکو پین نامی مادہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو گیسٹرک سرطان(کینسر)جیسی مہلک بیماری کو انسانی جسم،خصوصاً پیٹ میں ہونے سے روکتا ہے جبکہ اس کا زیادہ استعمال بہت سی دیگر بیماریوں سے انسان کو محفوظ رکھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ٹماٹر جسم میں مہلک خلیات اور کینسربنانے والے سیلز کو بننے سے روکتا ہے،اگر ان سیلز کا بر وقت پتہ نہ لگایا جائے تو یہ ٹیومر کی شکل اختیار کر سکتا ہے جسے بناء سرجری کے ختم کرنا تقریباً ناممکن ہے۔
واضح رہے کہ سائنس کی دنیا میں کینسر ہونے کی اصل وجوہات کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے ،آکسفورڈ اکیڈمی کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق پیٹ کا کینسرعموماً لائکو پین کی کمی سے ہوتا ہے جبکہ یہ عنصر ٹماٹر میں بے تحاشہ پایا جاتا ہے،اٹلی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر میں موجود عناصر پیٹ میں کینسر بنانے والے خلیات سے لڑ کر انہیں ختم کرنے کیلئے موثر ثابت ہوتے ہیں۔
thanks to: http:food.ndtv.com