شائع 17 مئ 2017 07:32am

یہ آسان سا ٹیسٹ منٹوں میں آپ کے بالوں کی صحت بتا سکتا ہے

سر کے بال ہمارے جسم کا اہم حصہ ہوتے ہیں ان کا خوبصورت ہونا بیحد ضروری ہے، لیکن اگر بال روکھے اور بے جان ہوں تو اس کا آپ کی شخصیت پر بھی بہت برا اثر پڑتا ہے۔ ا سلئے ان کی نگہداشت بہت ضروری ہے۔

بالوں کا صحت مند اور گھنا ہونا آپ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔

لوگ انہیں لمبا گھنا کرنے کے لئے مارکیٹوں سے مہنگے اور بعض غیر معیاری پروڈکٹس استعمال کرتے ہیں جن کا وقتی اثر بالوں کو خوبصورت ضرور بناتا ہے مگر بعد میں واجح ہونے والے اثرات آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں لہذا کوشش کیجئے بالوں کو کیمیکلز سے محفوظ رکھیں۔

آج ہم آپ کو ایک ایسا آزمودہ اور آسان سا طریقہ بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ منٹوں میں اپنے بالوں کی صحت کے بارے میں جان سکیں گے۔

اور پھر بہتر طور پر توجہ بھی دے سکیں گے۔

:ٹیسٹ کرنے کا طریقہ

ایک گلاس میں پانی لیجئے اور اپنے تھوڑے سے بال اس میں ڈالئے اگر تو آپ کے بال اپری سطح پر تیر رہے ہیں تو یقینا آپ کے بال صحت مند ہیں۔

لیکن اگر پال پانی میں ڈوب گئے ہیں تو آپ کے بالوں کو بھر پور نگہداشت کی ضرورت ہے۔

 

: بشکریہ

You're Gorgeous
Read Comments