کراچی میں سوائن فلو کے پانچ کیسز سامنے آگئے

شائع 16 جنوری 2016 12:50pm

کراچی:پنجاب کے بعد کراچی میں بھی سوائن فلو کے پانچ کیسزسامنے آگئے۔ نجی اسپتال میں ٹریٹمنٹ کے بعد گھربھیج دیا گیا۔سول اسپتال میں محکمہ صحت کی ہدایت کے باوجودآئسولیشن وارڈ قائم نہ کیا گیا،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال سوائن فلو کا خطرہ نہیں۔

کراچی میں پانچ افراد کوسوائن فلوکی علامات پرنجی اسپتال لایاگیا،ذرائع کے مطابق متاثرہ افرادمیں سوائن فلوکی معمولی علامات پائی گئیں
متاثرہ مریضوں کو نجی اسپتال میں طبی امداد کے بعد گھربھیج دیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ صحت کی ہدایت پردوروزبعد بھی عمل نہ ہوسکا۔سول اسپتال میں سوائن فلوکا آئسولیشن وارڈ تاحال قائم نہیں کیا گیا۔سول اسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عبدالقادرصدیقی انکاری ہیں کہ سوائن فلو کاکوئی خدشہ موجودہے۔وہ کہتے ہیں کیس سامنے آئے گا تو اقدامات کئے جائیں گے۔

انفلوینزا ایچ ون این ون کی تصدیق کے لیے دوہزارگیارہ میں لیبارٹری قائم کی گئی تھی۔ڈاکٹرزکا کہنا کسی شخص کو زیادہ نزلہ زکام ہے تو ڈاکٹرز سے رجوع کرے،ایسے شخص میں سوائن فلو کی علامت ہوسکتی ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوائن فلو وائرس پرندوں سے انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے۔

Read Comments