شائع 17 مئ 2017 01:21pm

شردھا کے والد پر لطیفہ کسنا مہنگا پڑ گیا

گزشتہ دنوں کپل شرما شو کی قسط میں ارجن کپوراور شردھا کپور،  مصنف اور پروڈیوسر چیتن بھگت کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ہاف گرل فرینڈ کی پروموشن کرتے دِکھائی دیئے۔

مہمان  ہمیشہ کی طرح کپل کے لطیفوں سے محظوظ ہوئے، بلکہ ایک موقع تو ایسا بھی آیا جب ارجن ہنستےہنستے زمین پر لوٹ پوٹ ہوگئے۔ لیکن یہ معاملہ زیادہ دیر تک نہیں رہا۔

کپل اور کیکو شردا کی پرفارمنس کے بعد سمونا چکرورتی نے اسٹیج سنبھالا۔ کپل شرما کو کیسابوئے فرینڈ ہونا چاہیئے اور کیسا نہیں ،یہ بتانےکیلئے  سمونا نے شکتی کپور پر لطیفہ کس کر سہارا لیا۔

ایسا لگا کہ سمونا کی پنچ لائن شردھا کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے سمونا سے پوچھا کہ اس سے ان کا کیا مطلب ہے۔ سمونا نے ماہرانہ انداز میں بات بدلی اور مدعا دوبارہ کپل پر لے گئیں۔

موہت سوری کے زیر ہدایت بننے والی فلم ہالف گرل فرینڈ رواں ماہ کی 17تاریخ کو ریلیز ہوگی۔

koimoiبشکریہ

Read Comments