وٹامن سی سے بھرپور غذائیں
وٹا من سی ہمارے جسم کے لیے ایک ایسا ضروری جز ہے جو ہمارے جسم میں موجود سکار ٹشوز ، کارٹیلیج اور خون کی رگوں کے بننے اور بحالی کے لیے ضروری ہے ۔طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہونے کے سبب،وٹامن سی جسم کو لاحق کینسر کے خطرے کو کمتر کرتا ہے۔ مندرجہ ذیل غذائیں وٹامن سی سے بھرپور ہیں۔ امررود دو سو نو فیصد وٹامن سی رکھنے والا یہ پھل وٹامن سی کی صورت میں عمر روکنے کا نسخہ اورآنکھوں ، جلد اور بلڈ پریشر کے مرض کا علاج رکھتا ہے۔ کیوی پچاسی فیصد وٹامن سی کا حامل پھل دمہ کے مرض کے لیے مفید ہے۔ بروکلی ایک سو پینتیس فیصد وٹامن سی سے لبریز یہ غذا دائمی سوزش اور کینسرلاحق ہونے کے خطرات کو کم کرتی ہے۔ اسٹرا بیری ایک سو تینتیس فیصد وٹامن سی رکھنے والا یہ پھل بلڈ شوگراور متعدد قسم کے سرطان کے خطرات کہ کم کرتا ہے۔ کینو ترانوے فیصد وٹامن سی کا حامل یہ پھل کولیسٹرول کے لیے بے حد مفید ہے۔ ٹماٹر تینتیس فیصد وٹامن سی رکھنے والا یہ پھل قلبی نظام کے لیے بے حد مفید ہے۔ مٹر چھبیس فیصد وٹامن سی کی حامل یہ سبزی سوجن میں نہایت فائدہ مند ہے۔ پپیتا دو سو چوبیس فیصد وٹامن سی والے اس پھل میں کولیسٹرول اور امراض قلب کے لیے مفید علاج موجود ہے۔ شملہ مرچ ایک سو ستاون فیصد وٹامن سی کی حامل یہ سبزی قوت ِ مدافعت کی مضبوطی کے لیے نہایت مفید ہے۔