سعودی ،ایران کشیدگی ،پاکستان کا مفاہمتی کردار کافیصلہ

شائع 16 جنوری 2016 01:59pm

اسلام آباد:سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی ختم کرانے کیلئے پاکستان نے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم نوازشریف پہلے سعودی عرب اور پھر ایران جائیں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری تناو¿ نے اسلامی دنیا کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ پاکستان کی اپوزیش جماعتیں بھی اپنی پریشانی کا اظہار کرتی رہی ہیں۔ ان حالات میں وزیراعظم خود فعال کردار ادا کرنے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پیر کے روز ریاض جائیں گے، جہاں ان کی ملاقات سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ہوگی۔

نواز شریف منگل کے روز تہران جائیں گے اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہونگے۔

Read Comments