انوشکا شرما کا بولی وڈ خانز کے متعلق اہم بیان
انوشکا شرما کا شمارآج کل بولی وڈ انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
ان کی شخصیت کا ایک اورقابل تعریف پہلو یہ ہے کہ وہ ایک کامیاب پروڈیوسر ہیں۔ پچھلے دو سالوں میں انہوں نے این ایچ10اور پھلاوری جیسی فلمیں پروڈیوس کی جنہوں نے باکس آفس پر مناسب کامیابی حاصل کی۔
اس کے ساتھ ساتھ انوشکا ان چند اداکاراؤں میں سے ہیں جنہوں نے تینوں خان(شاہ رخ، عامر اور سلمان) کے ساتھ کام کیا ہوا ہے۔
ایک نامور روزنامے نے جب انوشکا سے خانز کو اپنی پروڈکشن میں کاسٹ کرنے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ فی الحال جس قسم کی ہم کہانیاں لکھ رہے ہیں ان میں سپر اسٹارز کا فٹ ہونا مشکل ہے۔ پھلاوری اور این ایچ 10 کو سپراسٹار ہیروز کی ضرورت نہیں تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی پروڈکشن کلین سلیٹ فلمز کی پہلی ترجیح اسکرپٹ ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ اگر کوئی ایسا اسکرپٹ لکھاگیا جس میں وہ فٹ پائے گئے، تو خانز کو ضرور پیشکش کی جائے گی۔
بشکریہ فلم فیئر