شائع 19 مئ 2017 06:04am

پیاز میں چھپے  قدرت کے   بے شمار فوائد

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس کے بغیر ایشیائی کھانوں کا تصور بھی ممکن نہیں ،  دنیا بھر میں پیاز کو سلاد کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے  اور  کھانا بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

لوگ پیاز کو بطور غذا استعمال کرتے ہیں لیکن   پیاز کے اور بھی استعمالات ہیں جن سے لوگ ناواقف ہیں ،پیاز میں قدرت نے   بے شمار فائدے رکھے ہیں  اگر آپ کے گھر میں پیاز موجود ہے   تو  معمولی   زخم میں  اسے بطور جراثیم کش استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہاں پیاز نے 9غیر معمولی فائدے بیان کیے جارہے ہیں۔

٭ کھانسی میں مبتلا افراد پیاز کو چھیل کر سلائس کی صورت میں کاٹ لیں  اب ہر سلائس  میں  آدھا چائے کا چمچ  براؤن شوگر ڈالیں   اور تقریباً ایک گھنٹے کیلئے ڈھک کر رکھ دیں ،متاثرہ افراد  اسے  دن میں دو مرتبہ کھائیں   ،پیاز میں موجود   سلفر میں   اینٹی بیکٹریل    خصوصیات ہوتی ہیں  جو کھانسی کی وجہ بننے والےجراثیم کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

٭اکثر خواتین بالوں  کے گرنے کی وجہ سے سخت پریشان نظر آتی ہیں ،باولوں کی نشوونما بہتر کرنے کیلئے  پیاز کو پانی میں بوائل کریں  اب اس پانی کو    شیمپو سے پہلے بالوں میں لگائیں ،یہ نسخہ بالوں کی نشونما میں اضافہ کرنے کے ساتھ  خشکی کے خاتمے کیلئے  بھی بے حد مفید ہے۔

٭پیاز کو  کرش  کرکے اس کا پیسٹ بنالیں اور اس میں تھوڑا سا ناریل کا تیل شامل کریں  ،اب اسے سینے پر لگائیں اور  کسی ٹاول سے ڈھک دیں ،پیاز قدرتی طور پر ایک اینٹی بائیوٹک کے طور پر کام  کرتے ہوئے جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بنائے گی  ،جبکہ  پیاز سے نکلنے والے بخارات    سینے میں تکلیف اور کھانسی میں آرام  دلائیں گے۔

٭پیاز  ،جسمانی اعضاء کے ساتھ پیٹ  میں درد اور نظام انہظام  کودرست کرنے کیلئے بے حد مفید ہے  ،اگر چھوٹے بچے کو ان میں سے کوئی شکایت ہوتو انہیں ہر ایک گھنٹے میں   ایک چائے کا چمچ   پیاز کی   چائے پلائیں  جب تک کہ انہیں آرام نہ آجائے۔پیاز کی چائے بنانے کیلئے ایک پیاز لیں اور اسے پانی میں ابال لیں  اور پھر اسے ٹھنڈا کرکے چھان لیں  پیازکی چائے تیار ہے۔

٭اگر  جسم کے کسی حصے پر کیڑے کے کاٹنے کے باعث درد اور سوجن پیدا ہوگئی تو اس حصے پر پیاز کاٹ کر رکھیں  یا پھر پیاز کا تازہ جوس متاثرہ حصے پر لگائیں ،پیاز  کے اندر موجود  درد اور سوجن کم کرنے والے اجزاء  تکلیف میں آرام پہنچائیں گے۔

٭اگر کسی وجہ کے باعث آپ کو الٹی آئے تو دو چائے کے چمچ   پیاز کا جوس پئیں  اور 5 منٹ انتظار کریں اب  دو چائے کے چمچ پیپر منٹ چائے پئیں اور دوبارہ 5 منٹ انتظار کریں  اس عمل کو اس وقت تک دوہرائیں جب تک کہ طبیعت میں بہتری نہیں آجاتی۔

٭پیاز  میں ہوا میں موجود جراثیم   کو ختم کرنے کی قدرتی صلاحیت ہوتی ہے۔

٭جلد پر سورج کی شعاعوں   کے اثرات  کو ختم کرنے کیلئے پیاز  بہت مفید ہے ،اس میں موجود  سلفیورک کمپاؤنڈز  جلد کو سورج کی شعاعوں سے ہونے والے نقصانات   کو ختم کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

٭بخار میں مبتلا افراد   پیاز کو سلائس میں کاٹیں    اپنے پیروں کے نچلے حصے میں  تھوڑا سا ناریل کا تیل لگائیں   اور پھر  اس پر سلائس میں کٹی ہوئی پیاز رکھ دیں اور اسے کسی موزے یا پلاسٹک سے ڈھک دیں اور رات بھر اسے ایسے ہی رہنے دیں پیاز میں موجود قدرتی اجزاء    بخار پیدا کرنے والے جراثیم کو ختم کر دیں گے۔

نوٹ:یہ تحریر محض عام معلومات عامہ کیلئے ہے اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں

Thanks to: http: shareably.net

Read Comments