وسیم اختر کی سندھ حکومت پر شدید تنقید

شائع 16 جنوری 2016 02:11pm

کراچی :ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ جب سندھ حکومت کو اختیارات اپنے پاس ہی رکھنا تھے تو بلدیاتی انتخابات کیوں کرائے، منتخب نمائندے بغیر اختیارات کے کیسے کام کرینگے؟

ایم کیوایم کی جانب سے نامزد کردہ کراچی کے میئر وسیم اختر نے آج نیوز سے خصوصی بات چیت کی اور بولے کہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ بلدیاتی اختیارات وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کی اکثریت ہے مگر منتخب نمائندوں کے پاس اختیارات نہیں۔

وسیم اختر نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی اور بولے،اگر اختیارات اپنے پاس ہی رکھنا تھے تو انتخابات کیوں کرائے؟ان کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل سندھ حکومت سے کئی بار اختیارات کے حوالے سے بات ہوئی، ہمیں یقین دہانیاں بھی کرائی گئیں مگر افسوس کے کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا۔

Read Comments