اکثر لوگوں کو کچن میں کام کرنے کے دوران مشکل پیش آتی ہے،ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہوں گے جنہیں کچن میں جانا اور کام کرنا اچھا نہیں لگتا ،اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ بہت اچھا کھانا بنانا جانتے ہیں یا ابھی سیکھ رہے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ کچن میں کام کرنے کے دوران پھیلنے والی چیزوں کو سمیٹنے میں بہت سارا ٹائم برباد ہوجاتا ہے۔
اگرآپ کچن میں کام کرنے کے چند سادے لیکن کار آمد طریقوں پر عمل کرنا شروع کردیں تو اس سے زندگی آسان ہوجائے گی،یہاں چند ویڈیوز پیش کی جارہی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کچن میں کام کرنے کے دوران وقت کو کیسے بچایا جاسکتا ہے۔
ابلے ہوئے انڈوں کو چھیلنے آسان طریقہ
اکثر ابلے ہوئے انڈوں کو چھیلنے کے دوران ان کے چھلکے ٹوٹ کر گر جاتے ہیں جس سے آس پاس کی جگہ پر گندگی پھیل جاتی ہے ، ویڈیو میں دکھائے گئے طریقے پر عمل کرکے انڈوں کو باآسانی چھیلا جا سکتا ہے۔
لہسن کو چھیلنے کا آسان طریقہ
لہسن کے بناء ہمارے کھانے ادھورے ہیں لیکن انہیں چھیلنا بہت مشکل ہے،اکثر انہیں چھیلنے کے دوران ہاتھ کٹ جانے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے،نیچے دی گئی ویڈیو میں چھری یا تیز دھار آلے کو استعمال کیے بناء لہسن چھیلنے کا نہایت آسان طریقہ پیش کیا جارہا ہے۔
اسی ویڈیو میں ہرے پتے والی سبزیوں دھنیا وغیرہ کو بھی محفوظ کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
Thanks to:Indianexpress.com