اپ ڈیٹ 24 مئ 2017 07:14am

کراچی:پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن ، 7ملزمان گرفتار،6زیرحراست

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران جرائم میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار جبکہ 6افراد کو حراست میں لے لیا ۔

رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے پولیس اور رینجرز کی جانب سے شہر کےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ،کارروائیاں جیکسن، مرید گوٹھ، فردوس کالونی، نیو کراچی اور شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں کی گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ،مرید گوٹھ اور فردوس کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3ملزمان کوگرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

دوسری کارروائی میں پولیس اہلکاروں نے شاہ فیصل کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

ایک اور کارروائی میں پولیس نے نیوکراچی کے علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ جیکسن تھانے کی حدود سے بھی پولیس نے جرائم میں ملوث ایک ملزم کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

دوسری جانب رینجرز نے ابوالحسن اصفہانی روڈ اسکاؤٹ کالونی میں آپریشن کے دوران 6مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے  نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

Read Comments