ڈی جی رینجرز کی سورکنی پختون جرگے سے ملاقات

شائع 16 جنوری 2016 05:46pm

کراچی:ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ رینجرز کو ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اوردہشتگردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل ہوئیں، عوام غیرقانونی تارکین وطن پرنظر رکھیں، کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی سورکنی پختون جرگے سے ملاقات۔جرگے کی قیادت سینیٹر شاہی سید نے کی اور رینجرزکی کامیابیوں سے جرگے کو آگاہ کیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق،ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز نے کہا کہ ستائیس ماہ میں رینجرزکو ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اوردہشتگردوں کے خلاف کامیابیاں ملیں۔آپریشن میں مثبت کامیابیوں پرعوامی حمایت میں اضافہ ہوا۔عوام غیرقانونی تارکین وطن پرنظر رکھیں۔

ڈی جی رینجرز نے جرگے کو یقین دلایا کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Read Comments