کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس مقابلے میں 3 ملزمان مارے گئے

شائع 03 نومبر 2015 06:21am

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔ جبکہ ٹارگٹڈ کاروائیوں میں دو ٹارگٹ کلرز سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔رات گئے کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق ملزمان قتل، بھتہ خوری اور بنک ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔۔ ، بریگیڈ تھانے کی حدود میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکووٴں کو پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کی شناخت قیصرعرف کالا اور رضوان عرف پپو کے نام سے ہوئی ہے۔ گارڈن کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مار کر سیاسی جماعت کے تین کارکنوں کو گرفتار کرلیا جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ پاک کالونی میں پولیس نے سات افراد کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شیراز اور ریاض قتل کی وارداتوں سمیت سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں۔

Read Comments