شائع 25 مئ 2017 01:42pm

صبا قمر کابو لی وڈ میں فاتحانہ آغاز

ہندی میڈیئم باکس آفس پر آہستہ آہستہ اپنا قبضہ جما رہی ہے۔عرفان خان اور صبا قمر مداحوں کی توجہ اپنی جانب باندھے رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

فلم کی کہانی ایسے والدین سے متعلق ہے جو معاشرے میں بہتر مقام حاصل کرنے کیلئے اپنے بچوں کو اچھے انگریزی میڈیئم اسکولوں میں پڑھانے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔

فلم نے ریلیز ہونے کے بعد چھ دنوں میں کامیابی کے ساتھ 22.11کروڑ روپے بٹور لیے جو واقعی تعریف کے قابل ہے۔

عرفان خان نے کامیابی کا سہرا فلم میں صبا قمر کے ساتھ بننے والی کیمسٹری کے سر باندھا ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ساتھی اداکار بہت اہم ہوجاتے ہیں کیوں کہ آپ کی آن اسکرین کیمسٹری فلم کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جب میں نے صبا کی یوٹیوب ویڈیوز دیکھیں تو میں نے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کو ان کی تجویز دی  اور انہوں نے صبا کو پسند کیا۔

دوسری جانب صبا قمر کا کہنا تھا کہ میں بولی وڈ میں کام کرنے کیلئے بے تاب نہیں تھی لیکن صرف ایک صورت میں کام  کرتی اگر کسی مضبوط کردار کی پیش کش ہوئی تو ۔میرے پلے بھارت میں دیکھے جاتے ہیں۔ عرفان نے بھی یوٹیوب پر میرے سیریل دیکھے اور ڈائریکٹر کو میرے متعلق تجویز دی۔

India.comبشکریہ

Read Comments