پستے کے شوقین افراد کےلئے خاص خبر
سردی کے شروع ہوتے ہی لوگ گرم چیزیں کھانے کے شوقین ہو جاتے ہیں جن میں مونگ پھلی اور دیگر میوہ جات شامل ہیں۔ ان کی مدد سے جسم میں حرارت بڑھتی ہے اور اندرونی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، جیسکہ کھانسی نزلہ زکام بخار۔ ان میوہ جات میں پستہ خاص اہمیت کا حامل ہے۔ پستے کاشمار مغزیات میں کیاجاتاہے،یہ جسم میں حرارت بھی پیداکرتاہے۔ اس کے علاوہ قوت حافظہ، دل، معدے اور دماغ کے لیے بھی بے حدمفید ہے۔ اسے روزانہ کھانے سے استعمال سے جسم ٹھوس اور بھاری ہوجاتاہے۔ مغزپستہ سردیوں کی کھانسی میں بھی مفید ہے اور پھیپھڑوں سے بلغم خارج کرکے انہیں صاف رکھتاہے۔ پستے میں بے پناہ کیلشیم، پوٹاشیم اور حیاتین کی مقدار موجودہے۔ ایک سو گرام پستے کی گری میں 594حرارے ہوتے ہیں۔ پستہ کااستعمال مختلف سویٹس کے ہم راہ صدیوں سے مستعمل ہے۔ حلوہ زردہ اور کھیرکا لازمی جزہے۔ نمکین بھنا ہوپستہ انتہائی لذت دارہوتاہے اور دیگر مغزیات کی طرح بھی استعمال کیاجاتاہے۔