Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کو مل کر سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کو ختم کرانا چاہئے، بہتر فیصلے کئے جائیں تو پاکستان ایشیائی اور اسلامی ممالک کے قائد کی حیثیت حاصل کر سکتا ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر وزیراعظم نے وعدے پورے کرنے کا یقین دلایا ہے، جو خوش آئند ہے، صوبوں کی طرح وفاق میں بھی معلومات تک رسائی کا قانون نافذ ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کو مل کر سعودی عرب اور ایران کے تنازعے کو حل کرانا چاہیے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ بہتر فیصلے کئے جائیں تو مستقبل میں پاکستان ایشیا ہی نہیں اسلامی ممالک کے قائد کے طور پر اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دفاع کے بعد سب سے زیادہ تعلیم پر خرچ کیا جائے۔
لاہور:امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کو مل کر سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کو ختم کرانا چاہئے، بہتر فیصلے کئے جائیں تو پاکستان ایشیائی اور اسلامی ممالک کے قائد کی حیثیت حاصل کر سکتا ہے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر وزیراعظم نے وعدے پورے کرنے کا یقین دلایا ہے، جو خوش آئند ہے، صوبوں کی طرح وفاق میں بھی معلومات تک رسائی کا قانون نافذ ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کو مل کر سعودی عرب اور ایران کے تنازعے کو حل کرانا چاہیے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ بہتر فیصلے کئے جائیں تو مستقبل میں پاکستان ایشیا ہی نہیں اسلامی ممالک کے قائد کے طور پر اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دفاع کے بعد سب سے زیادہ تعلیم پر خرچ کیا جائے۔