کالعدم تنظیمیں نئے ناموں کے ساتھ کام کررہی ہیں،بلاول بھٹو

شائع 17 جنوری 2016 06:37am

اسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کالعدم تنظیمیں نئے ناموں کے ساتھ کام کررہی ہیں،حکومت انتہاپسند تنظیموں کے ساتھ تعلقات ختم کرے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فاٹا میں عمل نہیں کیا گیا ، حکومت ملک کی بقا کے مسئلے سے نظریں چرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کی سربراہی وزیراعظم کرتا ہے اور اس بورڈ کا اجلاس ہر تین ماہ بعد ہونا چاہیے لیکن گذشتہ ایک سال سے ایک اجلاس بھی منعقد نہیں کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے اس بیان کی بھی مذمت کی کہ تاپی گیس پائپ لائن کی حفاظت کے لئے افغانستان کے طالبان سے بھی بات کی جائے گی۔

Read Comments