انٹرنیٹ پر ایک بار پھر شاہ رخ خان کی موت ہو گئی
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور کنگ خان جو لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں گزشتہ روز ان کے مرنے کی خبر نے لوگوں کی نیندیں اڑا دیں۔ زرائع کے مطابق گزشتہ روز ای یورپین نیوز نیٹورک کی جانب سے فوری خبر جاری کی گئی کہ بھارتی فلموں کے بے تاج بادشاہ اپنے 7 ٹیم میمبران کے ہمراہ ایک پرائیوٹ جہاز میں سوار تھے جو گر گیا اور اس میں شاہ رخ خان سمیت ان کے ساتھ مارے گئے۔ اس خبر کے جاری ہوتے ہی شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم کو لاتعداد فون کالز ماصول ہوئیں جن کے بعد اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ یہ خبر محض ایک افواہ تھی۔ خیال رہے کہ شاہ رخ خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جہازگلف اسٹریم جی 550 میں سوار پیرس میں میٹنگ کے لئے روانہ تھے۔ یہ پہلی بار نہیں کہ شاہ رخ خان کے مرنے کی افواہ پھیلی ہو اس سے قبل بھی متعدد بار انہیں انٹر نیٹ پر مردہ قرار دیا گیا ہے، اور صرف شاہ رخ خان ہی نہیں بالی وڈ کی کئی نامور شخصیات اس جھوٹی خبر کا نشانہ بنیں ہیں۔ http://mumbaimirror.indiatimes.com : بشکریہ