نیویارک:نیویارک میں ہالی ووڈ فلمکُنگ فو پانڈا تھری کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا جس میں فلمی ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دئے۔
ہالی ووڈ فلمکُنگ فو پانڈا تھری کی پریمیئر تقریب منعقد کی گئی،پریمیئر سے قبل چینی ثقافت کی عکاسی کرتے کپڑوں میں ملبوس خواتین نے رقص کا مظاہرہ کیا جس نے شائقین کے دل موہ لئے۔
جینیفر نیلسن کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم میں انجیلینا جولی،جیک بلیک،جیمز ہونگ ،ڈسٹن ہوف مین جیسے معروف اداکاروں نے پس پردہ آواز کا جادو جگایا ہے۔
اینی میٹڈ فلم میں مارشل آرٹ کا دھماکے دار ایکشن دیکھنے کو ملے گا جس میں مرکزی کردار ولن کو ہرانے کے لیے مارشل آرٹ کے داوٴ پیچ سیکھتا ہے،کنگ فو پانڈا تھری انتیس جنوری کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔