شائع 02 جون 2017 03:38pm

معروف گٹارسٹ عامر زکی چل بسے

کراچی : معروف فنکار عامر زکی انتالیس سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ وہ دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ وہ معروف گلوکار عالگیر کیساتھ بھی گٹارسٹ کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔

بعدازاں انہوں نے تین راک بینڈز جن میں دا باربیرین ، ایکس اٹاک اور اسکیچ شامل ہیں تشکیل دیئے۔

انہوں نے انیس سو چورانوے میں وائٹل سائن میں بھی شمولیت اختیار کی اور ایک سال بھی ہی اپنی سولو البم میرا پیار ریلیز کی جو کہ عوام میں بے پناہ مقبول ہوئی۔

انہوں نےبطور گٹارسٹ کوک اسٹوڈیو میں بھی دوہزار چودہ میں ڈیبیو کیا۔

Read Comments