پنجاب حکومت نے صوبے کے نامور فنکاروں کی صلاحیتوں کے اعتراف میں ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فنکاروں کو ایوارڈز کے ساتھ فی کس تین لاکھ روپے بھی دیئے جائیں گے۔۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبائی سطح پر فنکاروں کی فنی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت رواں سال گلوکاروں، ٹی وی اور فلم آرٹسٹ سمیت دیگر فنکاروں کو کمال فن کے نام سے ایوارڈز دے گی۔
ہر سال یہ ایوارڈ پچیس سے تیس فنکاروں کو دیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فنکاروں کو فی کس تین لاکھ روپے بھی دیئے جائیں گے۔