عدنان صدیقی اور سجل علی کی فلم میں زبردست شراکت ہے:بونی کپور
سری دیوی کی آئندہ آنے والی فلم مام میں دو پاکستانی فنکار، عدنان صدیقی اور سجل علی ، دکھائی دیں گے۔ پروڈیوسر بونی کپور کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی فلم میں زبردست شراکت ہے۔
فلم ساز نے پاکستانی فنکاروں کو ان کی زبردست کارکردگی پر سراہا ہے۔
بونی کپور کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو قابل اداکار سجل اور عدنان ہیں جو بدقسمتی سے یہاں (فلم کی پروموشن کیلئے) موجود نہیں لیکن فلم میں ان کی شراکت زبردست ہے۔
بونی کپور نے سری دیوی کی کارکردگی کو بھی سراہا اورفلم کیلئے بہترین کاوشیں کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا۔
سری دیوی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم کی گہرائی میں اتری ہوئی تھی جیسے وہ واقعی ماں (کردار)بننا چاہتی ہوں۔
روی اُدیاوار کی زیر ہدایت بننے والی فلم رواں برس 7جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں نواز الدین صدیقی اور اکشے کھنّا بھی موجود ہیں۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز