وزیراعلیٰ سندھ کا دورہ شہر قائد،جائزہ لیا گیا

شائع 17 جنوری 2016 02:25pm

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ شہری ایک ہفتے میں نمایاں صفائی دیکھیں گے، پانی کی لائنیں بوسیدہ ہیں جن کی تبدیلی کیلئے نوے کروڑروپے جاری کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا شہرقائدکا دورہ،مختلف علاقوں میں کاموں کا جائزہ لیا۔وزیراعلی سندھ سلطان روڈ پہنچے اوروہاں جاری کام کا جائزہ لیا،میڈیا سے گفتگومیں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوامی شکایت سن کر شہر کے دورے پرنکلا ہوں،شہر میں صفائی کے لیئے کے ایم سی کوایک ہفتے کا وقت دیتا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پانی کی لائنیں بوسیدہ ہیں،اسی لیئےنوے کروڑ روپے لائنوں کی تبدیلی کے لیئے جاری کئے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے صفوراچورنگی اوریونیورسٹی روڈبھی گئے اورصفائی ستھرائی کےانتظامات کاجائزہ لیا۔

Read Comments