گوجرانوالہ:گل داودی کے مناظر باعث حلاوت

شائع 17 جنوری 2016 02:59pm

گوجرانوالہ :پھول کسے پسند نہیں ہوتے۔ پی ایچ اے گوجرانوالہ کی طرف سے جی ٹی روڈ گرین بلٹ پر گل داو¿دی اور دیگر اقسام کے رنگا رنگ خوبصورت پھول ہر راہگیر کو دعوت نظارہ دے رہے ہیں۔

پھول قدرت کا انمول تحفہ ہیں جنہیں دیکھ کر دماغ کی تھکن اتر جاتی ہے اور ایک تازگی کا احساس ہوتا ہے۔ پی ایچ اے کی جانب سے گرین بلٹ سمیت شہر کی اہم شاہراہوں میں لگے یہ رنگ برنگے پھول موسم بہار کی آمد سے پہلے ہی بہار کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

خوش نما رنگوں کے یہ پھول نگاہوں کو نہایت ہی بھلے محسوس ہوتے ہیں۔ راہ گیروں کو دعوت نظارہ دیتے یہ پھول دماغ کو بھی تراوت بخش رہے ہیں۔تیس مربع کلومیٹر پر سجائے گے گل داو¿دی اور دیگر اقسام کے یہ پھول نہایت ہی دلکش منظر پیش کررہے ہیں۔

زمین پر بکھرئے ان پھولوں سے ناصرف مرجائے ہوئے چہرے کھل اٹھے ہیں بلکہ شہر کی فضا بھی معطر ہو گئی ہے۔

Read Comments