کراچی :ایکسپو میں الٹرنیٹو میڈیسن ایکسپو جاری

شائع 17 جنوری 2016 03:01pm

کراچی :کراچی ایکسپوسینٹر میں دوسری الٹرنیٹومیڈیسن ایکسپو دوسرے روزبھی جاری، نمائش میں قرشی انڈسٹریزکا اسٹال شہریوں کی توجہ کا مرکزبنارہا۔ایکسپوسینٹرکراچی میں دوروزہ الٹرنیٹومیڈیسن ایکسپو میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

نمائش میں قرشی انڈسٹریزکے اسٹالزشہریوں کی توجہ کا مرکزبنے رہے جہاں قرشی کی مصنوعات رکھی گئیں تھی،شہریوں نے قرشی کے مشروبات اور دیگرمصنوعات میں دلچسپی لی۔قرشی یونیورسٹی کے اسٹال پرنوجوان طلبا نے مختلف کورسزاورڈگری پروگرامز کیلئے رہنمائی لی۔نمائش میں نیوٹراسیوٹکلز،ہربل،یونانی اورہومیوپیتھک ادویہ ساز اداروں نے اسٹالز لگائے گئے تھے۔

Read Comments