کپل شرما ہیں اب بھی سنیل گروور کے منتظر
کپل شرما اور ان کا کامیڈی شو دی کپل شرما شو ماضی میں اپنے سنہرے دن دیکھ چکا ہے۔ سنیل گروور سے لڑائی کے بعد شو کی ٹیم بکھر گئی اور پروگرام کی ٹی آر پیز نیچے آگئیں۔
تنازعہ کے بعد پہلے سنیل گروور اور پھر ٹیم کے دیگر ممبران جیسے کہ علی اصغر اور چندن پرابھاکر نے شو سے علیحدگی اختیار کرلی۔
اگرچہ کپل اور ان کی باقی ٹیم شو کو جاندار بنانے کیلئے اپنی سی پوری کوشش کر رہے ہیں ۔ تاہم مداح اب بھی یہ چاہتے ہیں کہ کپل اور سنیل ایک ہو جائیں۔
اب اِسے خواہش کہا جائے یا کچھ اور کپل بھی بالکل ایسا ہی چاہتے ہیں جیسا مداح چاہتے ہیں۔
کپل نے ٹوئٹر پر پاکستان کے خلاف میچ پر بھارتی ٹیم کیلئےنیک تمناؤ کا اظہار کیا۔ کمنٹس میں ایک مداح نے لکھا کہ کپل پاجی ، سنیل پاجی کو کب واپس لا رہے ہو؟ جس پر کپل نے جواب دیا کہ جب ان کا دل چاہے میں انہیں کئی بار کہہ چکا ہوں۔
یہ چیز اس بات کو ماننے کیلئے کافی ہے کہ کپل شدت سے سنیل کو اپنی ٹیم میں واپس لانا چاہتے ہیں۔
The Indian Expressبشکریہ