تھرپارکر:مزید دو بچیاں دم توڑ گئیں ،تعداد اکیاون ہوگئی

شائع 17 جنوری 2016 03:12pm

تھرپارکر :تھرپارکر میں مزید دو بچیاں دم توڑ گئیں،رواں ماہ غذائی قلت اور وبائی امراض میں مبتلا ہو کر مرنے والوں کی تعداد اکیاون ہو گئی۔

تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے نتیجے میں اموات کا سلسلہ جاری ہے۔سول اسپتال مٹھی میں آج ایک ماہ کی بچی دم توڑگئی جبکہ چھاچھرو کے تحصیل اسپتال میں چار ماہ کی معصوم بچی جان سے گئی،جنوری دوہزار سولہ کے پندرہ روز میں خوراک کی کمی اور ڈائریا سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہوکر مرنے والوں کی تعداد اکیاون ہو گئی ہے۔

تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں میں اب تک پچانوے بچے زیر علاج ہیں جبکہ ایک بچے سمیت آٹھ افراد کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments