شائع 07 جون 2017 05:47am

بگ بی انتہائی انوکھے روپ میں

ممبئی:بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنی نئی آنے والی فلم 'ایک سو دو ناٹ آؤٹ' میں انتہائی دلچسپ اور انوکھے کردار میں دکھائی دیں گے۔امیش شکلہ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں بگ بی پچھتر سالہ بوڑھے آدمی کے ایک سو دو سالہ باپ کا کردار نبھائیں گے۔

فلم ایک سو دو ناٹ آؤٹ میں امیتابھ بچن ایک سو دو سال کے ضعیف العمر آدمی کا کردار اداکر رہے ہیں، جبکہ رشی کپور ان کے بیٹے (پچھتر سالہ بوڑھے) کے روپ میں نظر آئیں گے۔  اس فلم کی شوٹنگ جولائی میں مکمل ہونے کے امکانات ہیں لہذا  امید ظاہر کی جا رہے ہے کہ فلم پہلی دسمبر کو ریلیز کر دی جائے گی۔

فلم ایک سو دو ناٹ آؤٹ کی کہانی  ایک باپ اور بیٹے کے گرد گھومتی ہے ، کہانی رائٹر اور ہدایتکارسومیا جوشی کے کامیاب سیریل سے ملتی ہے واضح رہے کہ  اس سیریل کا نام بھی ایک سو دو ناٹ آوٹ ہی ہے۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن اور رشی کپور تقریبا دو دہائیوں بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے اس سے قبل یہ اداکار ایک ساتھ ماضی کی کامیاب فلموں میں نظر آئے جن میں  امر اکبر اینتھونی،نصیب اور کبھی کبھی جیسی فلمیں شامل ہیں۔

 

Read Comments