ممبئی: بگ باس ایک متنازعہ شو ہونے کے ساتھ ساتھ عوام میں خاصی مقبولیت کا حامل بھی ہے اس شو کے بارے میں کافی دن سے چہ مگوئیاں چل رہی تھیں کہ سلما ن خان پچھلے سیزنز کی طرح اس سیزن کی میزبانی بھی کریں گے یا نہیں؟؟
تاہم کلرز کے سی ای او راج نائیک نے منگل کے روز اپنے ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے اس بات کی تصدیق کردی کے ٹیوب لائٹ کے ہیرو سلمان خان پچھلے سیزنز کی طرح اس بار بھی میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
راج نائیک کے اس اعلان کے بعد مداحوں کے درمیان تگ و دو ختم ہوگئی اور اب انہیں اس شو کے آغاز ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔