پنجاب :خناق سے ہلاکتیں بیالیس ہوگئیں

شائع 17 جنوری 2016 03:16pm

لاہور :پنجاب میں خناق سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،لاہور میں خناق کے مرض میں مبتلا دس سالہ بچہ دم توڑ گیا،صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد بیالیس ہوگئی ہے۔

زرائع کے مطابق صوبے میں ادویات کی فراہمی کے باوجود خناق کا مرض پھیلتا جارہا ہے جبکہ ہلاکتیں بھی بڑھ رہی ہیں،چلڈرن اسپتال لاہور میں زیرعلاج سمن آباد کا رہائشی خناق کے مرض میں مبتلا دس سالہ سبحان دم توڑ گیا۔

پنجاب میں مجموعی طور پر مرض سے ہلاکتیں بیالیس تک جا پہنچی ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات فراہم کی جاچکی ہیں،جلد بیماری پر قابو پا لیا جائے گا۔

Read Comments