اپ ڈیٹ 13 نومبر 2017 06:48am

لیجنڈ بولی وڈ اداکاروں کی ناکام محبتیں

ویسے تو وقتا فوقتا بولی وڈ اداکاروں کے افیئرز سامنے آتے رہتے ہیں لیکن آج ہم آپ سے موجودہ افیئرز کی نہیں بلکہ بالی ووڈ کی تاریخ کے کامیاب ترین اداکاروں کی ناکام محبتوں کے بارے میں بتائیں گے۔

امیتابھ بچن اور ریکھا

بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اور ریکھا کو انڈسٹری کا کامیاب ترین رومانوی جوڑی مانا جاتا ہے دونوں نے ایک ساتھ بہت سی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی محبت کی داستان کا آغاز فلم دو اجنبی سے ہوایہ خبر بہت تیزی سے مداحوں میں پھیل گئی یہاں تک کہ کئی حلقوں میں تو یہ بات بھی کی جانے لگی کہ دونوں نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔ تاہم بہت سی محبت کی داستانوں کی طرح اس کا انجام بھی ناکامی کی صورت میں سامنے آیا۔

دلیپ کمار اور مدھوبالا

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمارکا نام بھی اس لسٹ میں شامل ہے ان کا افیئر ماضی کی مشہور اداکارہ مدھو بالا کے ساتھ تھاجو فلم انسانیت کے پریمیئر کے موقع میڈیا کے سامنے آیا جب وہ دونوں ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ تھامے عوام کے سامنے آئے ۔تاہم یہ سوال آج بھی ان کے مداحوں کے ذہن میں کھٹکتا ہے کہ اتنی زیادہ نزدیکیوں کے باوجود بھی ان دونوں نے شادی کیوں نہیں کی؟بعد ازاں دلیپ کمار نے 2014میں شائع ہونے والی اپنی کتاب میں کافی حد تک اس راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

متھن اور سری دیوی

بالی ووڈ کے ڈسکو ڈانسر متھن اور ڈریم گرل سری دیوی کے درمیان بھی افیئر تھا تاہم یہ رشتہ اس وقت کھٹائی کا شکار ہوگیا جب متھن نے اداکارہ یوگیتا بالی سے شادی کرلی جس کے بعد سری دیوی نے ان سے یوگیتا کو طلاق دینے اور ان سے شادی کرنے کامطالبہ کیا لیکن متھن نے اسے مسترد کردیا جس کی وجہ سے اس رشتے کا اختتام وہیں ہوگیا اور سری دیوی نے اچانک بونی کپور سے شادی کرلی۔

اکشے کمار اور روینا ٹنڈن

ماضی کی مشہور حسینا روینا ٹنڈن اور بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمارکے درمیان بھی محبت کے افسانے دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔ان کے بارے میں یہ باتیں 1994میں ریلیز ہونے والی فلم موہرا سے ہونا شروع ہوئیں اطلاعات یہاں تک بھی تھیں کہ ان دونوں نے خفیہ طور پر مندر میں منگنی بھی کرلی ہے لیکن اکشے کے اخلاق اور ان کی کچھ حرکتوں کی وجہ سے یہ رشتہ اپنے انجام کو پہنچاجس کے بعد بالی وڈ کے کھلاڑی نے ٹوئنکل کھنا سے شادی کرلی۔

دیو آنند اور ثریا

دیو آنند بالی ووڈ میں اداکاری کے اپنے مخصوص انداز کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں تاہم سنہری آواز والی لڑکی کے نام سے پہچانے جانے والی مشہور اداکارہ ثریا سے ان کے افیئر بھی چرچہ بھی کافی عام ہوا تھا۔ثریا بالی ووڈ میں کافی اونچائیوں پر تھیں جب دیو آنند نے اپنے کریئر کا آغاز کیاتاہم دونوں کی محبت کے چرچے بہت عام ہوئے لیکن فیملی پریشر کی وجہ سے یہ دونوں اداکار ایک نہ ہوسکے۔

سنجیو کمار اور ہیما مالنی

سنجیو کمار اپنے کریئر کے دوران تمام خواتین کے دلوں کی دھڑکن سمجھے جاتے تھے لیکن جب ان کی نظر ڈریم گرل ہیما مالنی پر پڑی تو وہ اپنا دل ہار بیٹھے جس کے بعد انہوں نے ہیما سے اپنے پیار کا اظہار بھی کیا۔ ہیما مالنی کے انکار کے بعد انہوں نے اپنی ساری زندگی کنوارے ہی گزارنے کا فیصلہ کیا اور کسی سے شادی نہیں کی۔

Read Comments