فراریوں سے مذاکرات کا عمل زیادہ تیزکریں گے، ثنا اللہ زہری

شائع 10 دسمبر 2015 06:48pm

اسلام آباد: بلوچستان کے نامز وزیر اعلی ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ برامداغ بگٹی سے بات چیت جاری ہے ،خان قلات کو واپس لانے کی کوشش کرینگے 3 سے 4ماہ میںخوشخبری دیں گے۔

بلوچستان کے نامز زوزیر اعلی ثنااللہ زہری نے کھل کر اپنی حکومت کے اہداف بتا دیئے ،آج نیوز کے پروگرام اسلام آباد ٹونائٹ ویتھ رحمان اظہر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سب کو قومی دھارے میں لے کر آئیں،فراریوں سے مذاکرات کا عمل زیادہ تیز ہوگا،برمداغ بگٹی سے بھی مذاکرات ہورہے ہیں ، خان آف قلات سے بھی خود جاکر بات کرونگا ،ہماری خواہش ہے کہ یہ لوگ پاکستان آئیں اور ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں، 3 سے 4ماہ بڑی خوشخبری دیں گے۔

وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے مری معاہدے کوپایہ تکمیل تک پہنچایامری معاہدے سے تمام فریقین مطمئن ہیں،عسکری قیادت کے تعاون سے اقتصادی راہداری کا منصوبہ مکمل کریں گے اور گوادرکو بھی ایک بڑاپورٹ بنائیں۔

ثناءاللہ زہری کا مزیدکہنا تھا کہ ہمارے سامنے مسائل کے پہاڑ ہیںہماری کوشش ہے کہ جلد ان پر قابو پالیں امید ہے وفاق بھی صوبے میں پانی کے مسئلے پر قابوپانے کےلئے نئے میگا پروجیکٹ شروع کرے گا۔

Read Comments