سات چائلڈ اسٹار جنہیں پہچاننا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو گیا
نوے کی دہائی میں بولی وڈ انڈسٹری میں بہت سی فلموں نے بے پناہ کامیابی حاصل کی ، ان فلموں میں بعض بڑے کرداروں کے ساتھ بچوں نے بھی لوگوں میں مقبولیت حاصل کی، اور لوگ ان کے بھی مداح بن گئے۔ یہ بچے اب کیسے ہیں طویل عرصہ گزر گیا مگر اب تک وہ کسی فلم میں سامنے نہیں آئے۔ لوگ یقینا جاننا چاہتے ہوں گے کہ وہ چھوٹے اسٹار اب کہاں ہیں اور کیسے دکھتے ہیں۔ آج ہم آپ کو 7 ایسے چائلڈ اسٹارز کے بارے میں بتائیں گے جو بھارت کی کامیاب فلموں کو حصہ رہے اور اب وہ اس حد تک بدل چکے ہیں کہ دیکھ کر یقین نہیں ہوتا کہ یہ وہی بچے ہیں۔ جھنک شکلہ کیا آپ کو کرشمہ کا کرشمہ یاد ہے؟ جی ہاں یہ وہی جھنک ہیں جنہوں نے فلم ' کل ہو نہ ہو میں پریتی زنتا کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کیا تھا، اب جھنک کتنی بدل گئی ہیں یقین کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ابھیشیک شرما ماضی کی مشہور فلم کہو نہ پیار ہے میں رتیک روشن کے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کرنے والا یہ بچہ اب بڑا ہو کر بلکل بدل گیا ہے۔ عائشہ کپور رانی مکھرجی کی کامیاب فلموں میں فلم بلیک کا ذکر نہ آئے یہ تو ہو ہی نہیں سکتا، عائشہ نے فلم بلیک میں رانی کے بچپن کا کردار بخوبی نبھایا تھا اب عائشہ بڑی ہو چکی ہیں اور اب بھی ان کے چہرے پر وہی معصومیت اور خوبصورتی موجود ہے۔ اتیت نائک فلم کل ہو نہ ہو میں پریتی زنتا کے چھوٹے بھائی کا کردار اداکارکرنے والا بچہ اتیت اب بڑا ہو گیا ہے اور پہلے کی طرح اب بھی بہت پیارا دکھتا ہے۔ اتیت نے لاس اینجلس سے باقاعدہ سینماگرافی کی تربیت حاصل کی اب شارٹ فلمیں بھی بناتے ہیں۔ جبران خان کبھی خوشی کبھی غم میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے جبران اب ایک ماڈل ہیں اور بہترین ماڈلینگ کی بدولت لوگوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ زویا افروز ہم ساتھ ساتھ ہیں کی چوٹھی اداکارہ زویا افروز اب بڑی ہو گئی اور اور مزید خوبصورت بھی ۔ احساس چنا کبھی الودع نہ کہنا کا مشہور بچہ جس نے شاہ رخ خان کے بیٹے کا کردار ادا کیا اور بہت سے دوسرے کرداروں یں میں بھی بچے کا رول کرتے نظر آئے ان کے والدین نے بہت عرصے بعد اس حقیقت سے پردہ اٹھایا کہ احساس دراصل ایک بچی ہے ۔ http://www.mtvindia.com : بشکریہ