حسین آباد میں مبینہ فائرنگ سےایک شخص جاں بحق

شائع 18 جنوری 2016 04:49am

کراچی :کراچی کے علاقے حسین آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، منگھوپیر اور کورنگی میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ گزری سے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے حسین آباد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا، منگھوپیر، رمضان گوٹھ اور کورنگی ساڑھے تین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،گزری میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

Read Comments